• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چاقو حملہ، فرانس میں کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی پر غور

پیرس (اے ایف پی) فرانس کے حکام نے 15سال سے کم عمر کے بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال اور نابالغوں کو چاقو فروخت کرنے پر پابندی لگانے کے منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔ایک 14سالہ لڑکے کے ہاتھوں ٹیچنگ اسسٹنٹ کے قتل نے ملک کو صدمے سے دوچار کر دیا۔مشرقی فرانس کے نوجنٹ میں بیگ کی تلاشی کے دوران 31 سالہ اسکول اسسٹنٹ کو چاقو کے وار سے قتل کرنے کے بعد منگل کے روز ایک سیکنڈری اسکول کے طالب علم کو گرفتار کر لیا گیا۔دوستوں اور خیر خواہوں نے سانحے سے متاثرہ سیکنڈری اسکول کے سامنے پھول رکھے اور پیغامات میں کہا کہ ہم ورثا کے درد میں شریک ہیں۔لارنس ریکلوٹ جو ٹیچنگ اسسٹنٹ میلانیا کو جانتا تھا، نے کہا کہ وہ بچوں کے ساتھ بہت اچھی تھی، لارنس ریکلوٹ نے کہاایک پرسکون اور چھوٹے سے شہر میں ہم نے کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ ایسا بھی ہو سکتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید