کمالیہ (امجد سعید سے )وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب رمدے نے کہا ہے کہ میڈیا کے بقایا جات کی ادائیگی کے لیے جو کچھ ہو سکا کروں گا میری اس سلسلہ میں میڈیا مالکان سے ملاقاتیں بھی ہو چکی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا ہمارا چوتھا ستون ہے جس کی اہمیت سے کسی بھی صورت انکار نہیں کیا جا سکتا ہے اج کے سوشل میڈیا کے دور میں فیک نیوز کی بھرمار ہوتی ہے میڈیا انڈسٹری کے جو بھی بقایا جات ہی ایسے میں درست معلومات کے لیے ہمیں اج بھی پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کا سہارا لینا پڑتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا مزید کہنا تھا کہں اس کے لیے جس قدر ممکن ہو سکا کاوش کروں گا حالیہ پاک بھارت جنگ میں پاکستانی میڈیا کا کردار قابل ستائش ہے۔