• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) احمد آباد ایئرپورٹ پر خوفناک حادثے کا شکار بوئنگ 787 8 ڈریم لائنر طیارے سے پہلی پرواز 14دسمبر 2013 کو بھری گئی تھی۔ جس کے بعد جنوری 2014 میں 36279 سیریل کا یہ برانڈ نیو طیارہ ایئر انڈیا کے حوالے کیا گیا۔ ایوی ایشن ماہرین کے مطابق طیارے کا 11 سالہ ماضی انتہائی شاندار رہا۔ فلائٹ راڈار کے ڈیٹا کے مطابق جون 2024 سے حادثے کے وقت تک کے ایک سال کے عرصے میں (VT-AND) رجسٹریشن کے اس طیارے سے 700 پروازیں اڑائی گئیں۔ ڈیٹا کے مطابق 11 سال کے دوران طیارہ کبھی بھی فنی خرابی کا شکار نہیں ہوا۔ بوئنگ کمپنی نے 787 8 ڈریم لائنر طیارہ سال 2011 میں متعارف کرایا تھا۔

اہم خبریں سے مزید