کراچی (جنگ نیوز) اقوام متحدہ کے بچوں کے حقوق کے ادارے یونیسف نے اسامہ نامی پانچ سالہ بچے کی کہانی شیئر کی ہے جو اسرائیل کی تقریباً مکمل ناکہ بندی کے باعث شدید غذائی قلت کا شکار ہے۔اب اس کا وزن صرف 5 کلوگرام رہ گیا ہے، جو اس کی عمر کے لیے انتہائی خطرناک حد سے بھی کم ہے، یونیسف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر بتایا۔اسامہ کا ناصر اسپتال میں علاج جاری ہے، مگر اس کی مکمل صحت یابی کے لیے مناسب غذا اور بعداز علاج دیکھ بھال ضروری ہے جو دونوں خطرے میں ہیں۔اقوام متحدہ نے اس ماہ کے آغاز میں کہا تھا کہ غزہ میں 2,700 سے زائد فلسطینی بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں۔پوری آبادی کو قحط کے خطرے کا سامنا ہے۔