• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم تاسیس، کیک کاٹا گیا، امین الحق کا خطاب

کراچی( اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیرِ اہتمام مرکز بہادر آباد پر45ویں یومِ تاسیس کے موقع پر پرچم کشائی کیک کٹنگ اور دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر مرکزی رہنما و بانی رکن اے پی ایم ایس او سید امین الحق ، انچارج اے پی ایم ایس او حافظ شہریار، جوائنٹ انچارج ریحان شاہ و اراکینِ مرکزی کمیٹی سمیت ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما، حق پرست ارکانِ اسمبلی اور مختلف سیکٹرز اور یونٹس سے آئے ساتھیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، سید امین الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تحریک کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرکے پاکستان کے سیاسی میدان میں اپنی انفرادیت کو برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر ایم کیوایم پاکستان کے مرکزی رہنما شکیل احمد، ارشاد ظفیر، محمد ابو بکر، عبدالوسیم و دیگر بھی موجود تھے۔
اہم خبریں سے مزید