• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشت گردی کی سازش کا الزام، پاکستانی شہری کینیڈا سے امریکا بدر

اوٹاوا (این این آئی) دہشت گردی کی سازش کے مبینہ ملزم پاکستانی شہری شاہ زیب خان کو کینیڈا سے امریکا بدر کردیا گیا۔ شاہ زیب خان نے نیویارک کے علاقے بروکلین میں یہودی مرکز پر حملے کی سازش کی تھی،میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد شاہ زیب خان کو شاہ زیب جدون کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ حکام کے مطابق شاہ زیب نے نیویارک کے علاقے بروکلین میں ایک یہودی مرکز پر حملے کی سازش کی تھی اور نیویارک ہی میں اس پر فردجرم داخل کی گئی ہے۔ امریکی محکمہ انصاف کے مطابق شاہ زیب خان نے سازش میں شریک کرنے کیلئے جن افراد سے رابطہ کیا ان میں قانون نافذ کرنیوالے ادارے کے2 خفیہ اہلکار بھی شامل تھے۔
اہم خبریں سے مزید