اسلام آباد (ساجد چوہدری )پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن (پاشا) کے چیئرمین سجاد مصطفی سیدنے کہا ہے کہ بجٹ آئی ٹی انڈسٹری کو تباہ کر دے گا ،حکومت کو صرف 2بنیادی تجاویز دی گئیں، انہیں بھی نظر انداز کر دیا گیا، آئندہ مالی سال کے بجٹ پر اپنے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ پہلی اہم ترین تجویز فکسڈ ٹیکس رجیم کا 10 سالہ اعلان تھا، ٹیکس پالیسی کا یقینی ہونا اعلان کردہ 70 کروڑ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری کو ممکن بنا سکتا ہے، دوسری اہم تجویز ریموٹ ورکرز اور آئی ٹی کمپنیز کے انکم ٹیکس کو یکساں کرنا تھی، اسے بھی نظر انداز کر دیا گیا۔