• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ میں ہائبرڈ /850CC گاڑیوں پر جنرل سیلز ٹیکس 18 فیصد

اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) آئند ہ مالی سال 26-2025کے بجٹ میں ہائبرڈ گاڑیوں پر جنرل سیلز ٹیکس 18فیصد اور 850سی سی تک کی گاڑیوں پر بھی جی ایس ٹی 18فیصد کر دیاگیا ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے گاڑیوں کی قیمتوں میں 5لاکھ سے 14 لاکھ روپے تک اضافہ ہوجائے گا، ہائبرڈ گاڑیوں پرٹیکس کی موجودہ شرح 8.5 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد اور 850سی سی تک کی گاڑیوں پر ٹیکس کی موجودہ شرح12.5فیصد سے بڑھا کر 18فیصد کر دی جائےگی ،چھوٹی گاڑیوں پر جی ایس ٹی میں ا ضافے سے متوسط طبقہ کی گاڑیوں تک پہنچ مشکل ہو جائے گی اور ان کی آمدن پر اضافی بوجھ پڑے گا،حکومت نے فیصلہ کیا ہےکہ گاڑیوں پر 18 فیصد کی یکساں شرح سے جی ایس ٹی لاگو کیا جائے، خواہ وہ پٹرول، ڈیزل ہوں، یا ہائبرڈ ,اس سے ہائبرڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں 14لاکھ روپے تک اور 850سی سی گاڑیوں کی قیمت میں 5لاکھ روپے تک اضافہ متوقع ہے، گاڑیوں میں جی ایس ٹی میں مجوزہ اضافے نے آٹو مینوفیکچررز اور ممکنہ خریداروں، دونوں میں تشویش پیدا کر دی ، ہائبرڈ گاڑیاں، جنہیں اکثر ایندھن کی بچت اور ماحول دوست آپشن کے طور پر پیش کیا جاتا ہے، نئے ٹیکس نظام کے تحت نمایاں طور پر مہنگی ہوجائیں گی ۔

اہم خبریں سے مزید