اسلام آباد (نمائندہ جنگ) ٹیکسٹائل ملز نے درآمدی کاٹن یارن پر سیلز ٹیکس نفاذ کا خیرمقدم کیا ہے۔تاہم آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ درآمدی تمام یارن و فیبرک پر بھی ٹیکس عائد کیا جائے۔اے پی ٹی ایم اے نے حکومت کی جانب سے درآمد شدہ کاٹن یارن پر 18 فیصدسیلز ٹیکس عائد کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ اس اقدام سے مقامی صنعت کو فائدہ ہو گا۔ تاہم ایسوسی ایشن کےچیئرمین کامران ارشد نے کہا کہ یہ اقدام ناکافی ہے اور مطالبہ کیا کہ ای ایف ایس کے تحت درآمد ہونے والے تمام یارن اور فیبرک (چاہے کاٹن ہوں یا پولی ایسٹر) پر بھی یہی ٹیکس عائد کیا جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ درآمدات پر کسٹم ڈیوٹی بھی لگائی جائے تاکہ مقامی صنعت کو برابری کا موقع ملے۔