• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ اور ہنگامی صورتحال میں اسپتالوں کو ترجیح بنیاد پر آلات کی فراہمی

اسلام آباد( تنویرہاشمی ) وفاقی حکومت نے جنگ کے دوران اور قومی ہنگامی صورتحال میں کمپنیوں کو سول اور فوجی ہسپتالوں کو طبی آلات و سامان کی ترجیح بنیادوں پر سپلائی کی ہدایات جاری کر دیں ، وزارت قومی صحت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کےمطابق جنگ کے دوران اور کسی بھی قومی نوعیت کے ہنگامی حالات میں رجسٹرڈ کمپنیاں سول اور آرمڈ فورسز کے ہسپتالوں کو طبی ڈیوائسز کی سپلائی کو ترجیح بنیادوں پر یقینی بنائیں تاکہ سویلین عوام اور ملٹری پرسنل کو بروقت اور فوری طبی امداد کی فراہم ہوسکے۔
اہم خبریں سے مزید