• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکس کلیکشن اپروچ انتہائی ناقص، نظرثانی کی ضرورت ہے، ماہرین، میرخلیل الرحمٰن سوسائٹی کے زیراہتمام بجٹ کانفرنس

اسلام آباد (عاطف شیرازی) ملک کے ٹاپ ٹیکس ماہرین،بزنس ٹائیکونز،پالیسی میکرزاور ماہرین معاشیات نے کہا ہے کہ ٹیکس کولیکشن اپروچ انتہائی ناقص ہے اس پر نظرثانی کی ضرورت ہے، اڑان پاکستان کے پائلٹس بزنس مین ہیں، ان کے لیے بزنس میں آسانیاں پیدا کی جائیں،جب تک لوکل انوسٹر مطئمن نہیں ہوگا تب تک فارن انوسٹمنٹ نہیں آئے گی وفاقی بجٹ 2025-26بزنس فرینڈلی بجٹ نہیں ہے۔گزشتہ روزمیرخلیل الرحمن میموریل سوسائٹی اور جنگ میڈیا گروپ کے تعاون سے آئی سی ایم اے (انسٹی ٹیوٹ آف کاسٹ مینجمنٹ) کے زیر اہتمام نیشنل بجٹ کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں آئی سی ایم اے انٹرنیشنل کے صدرغلام مصطفی ٰ قاضی نے خطبہ استقبالیہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم جنگ میڈیا گروپ اور میر خلیل الرحمان میموریل سوسائٹی کے مشکور ہیں جن کے تعاون سے اس نیشنل بجٹ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہم اس کانفرنس میں بجٹ کا جائزہ لیں گے کہ ٹیکس کولیکشن کے لیے جوٹارگٹ سیٹ کیے گئے ہیں وہ نمبر ز کیا ان کے حصول میں کیا رکاوٹیں ہیں اس کانفرنس میں گورنمنٹ کے نمائندے بھی موجود ہیں اس کانفرن کی تجاویز پر غور کریں گے، ٹیلکو انٹیگریٹرز کے ڈائریکٹر اور ٹیکس امور کے ماہر عادل امین نے کہا کہ ٹیکس قوانین میں جوتبدیلیاں آئی ہیں ان ڈائریکٹ ٹیکس لاز، ڈریکونین لاز بنا دیے گئے ہیں، ہمارے ملک میں سر اٹھا نہ کر نہ چلنے کی رسم چل پڑی ہے، آئی سی سی آئی کے صدر ناصر قریشی نے کہا کہ کہ بزنس کمیونٹی کو دوستانہ ماحول فراہم کرنا ہوگا، بزنس مین مہاجر پرندے ہوتے ہیں جہاں ماحول بزنس کے لیے فرینڈلی ہوتا ہے یہ وہاں اڑ جاتے ہیں بزنس ماحول ساز گار ہوگا تو فارن انوسٹمنٹ آئے گی یہ بجٹ آئی پی پیز کو بچانے کے لے بنایاگیا ہے ۔

ملک بھر سے سے مزید