• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرعی ٹیکس نہ لگانے کا مطلب اشرافیہ پر ٹیکس لگانا ناممکن، ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے زرعی ٹیکس نہ لگانے کا فیصلہ ثابت کررہا ہے اس ملک میں اشرافیہ پر ٹیکس لگانا ناممکن ہے،بجلی اور گیس کے حوالے سے بجٹ میں عوام کو کوئی ریلیف نہ دینا افسوس ناک عمل ہے، آن لائن خریداری پر ٹیکس لگانے سے سار ابوجھ عوام پر پڑے گا،اس ٹیکس کے حساب کتاب کے لئے حکومت نے کوئی نظام واضح نہیں کیا،اشیاء فروخت کرنے والے پر 18فیصد آن لائن خریداری ٹیکس کا کوئی اثر نہیں ہوگا،بجٹ میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک جیسے اداروں کے چنگل سے آزاد ہونے کے لئے کوئی اسکیمیں سامنے نہیں لائی گئی جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ب بیرونی قرضوں سے نجات کے لئے ہمارے معاشی ماہرین کے پاس کوئی پلان نہیں۔

ملک بھر سے سے مزید