اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) اسلامی نظریاتی کونسل کے ہال میں سابق رکن اسلامی نظریاتی کونسل، ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹر محمد سرفراز نعیمی الازہری شہید پاکستان کی ملی، دینی اور فلاحی خدمات اور آپ کی شہادت کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر محمد راغب نعیمی نے کہا کہ آپ کا پاکستان کی بقا اور خوارج کے خاتمہ کیلئے دیا گیا فتویٰ انتہائی اہم ہے، اسی فتویٰ کی بنیاد پر پاکستان میں خودکش حملوں کو حرام قرار دیا گیا،آپ کی شہادت نے دہشت گردوں کے خلاف حکومتی اور ریاستی اقدامات کو تقویت دی۔