• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کا بڑی تعداد میں نئے گیس کنکشنز فراہم کرنے کا منصوبہ

اسلام آباد ( عاطف شیرازی ) ملک میں گیس کی قلت،نئےگھریلو صارفین کےلیےگیس کنکشنزپر پابندی اورموجودہ صارفین کے لیے پوری گیس دستیاب نہ ہونے کے باوجود وفاقی حکومت نےآئندہ ایک مالی سال کے دوران بڑی تعداد میں نئے گیس کنکشنز فراہم کرنے کاپلان تیار کرلیا- ملک میں گیس کی قلت،نئےگھریلو صارفین پر پابندی کے باوجود 1لاکھ 16ہزار270نئے کنکشنز کا ہدف مقرر آئندہ مالی سال دو ہزار پچیس،چھبیس میں ایک لاکھ سولہ ہزار دو سو ستر نئے گیس کنکشنز کا ہدف مقرر کیاگیا ہے،سرکاری دستاویز کے مطابق یکم جولائی سے شروع ہونے والے آئندہ مالی سال 2025۔26 کے لیے ایک لاکھ 16ہزار270 نئے گیس کنکشنز کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جو رواں مالی سال کےنظرثانی شدہ ہدف کے مقابلے میں 96ہزار209زیادہ گیس کنکشنز بنتے ہیں-آئندہ مالی سال کے لیے ایک لاکھ15ہزار 530 گھریلو،550کمرشل اور350نئے صنعتی گیس کنکشنز کا ہدف مقرر کیا گیا ۔

ملک بھر سے سے مزید