• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف نے مقامی ریفائنریوں کی اپ گریڈیشن کیلئےتمام تجاویز مسترد کردیں

اسلام آباد(خالد مصطفیٰ ) پاکستان میں خام تیل صاف کرنے والے شعبے کو اس وقت شدید دھچکا لگا جب آئی ایم ایف نے حکومت کی جانب سے مقامی ریفائنریوں کی اپ گریڈیشن کے لیے چھ ارب ڈالر مالیت کے منصوبے سے متعلق پیش کردہ تمام تجاویز مسترد کر دیں۔ اس انکار پر پیٹرولیم ڈویژن کے اعلیٰ حکام سخت مایوس نظر آئے کیونکہ اس فیصلے سے نہ صرف یہ منصوبے تعطل کا شکار ہو گئے ہیں بلکہ اس خطیر سرمایہ کاری کا مستقبل بھی غیر یقینی ہو گیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ مالی سال 2025-26کے بجٹ میں حکومت نے تاحال پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس سے متعلق استثنیٰ کا مسئلہ حل نہیں کیا جو پچھلے مالی سال کے بجٹ 2024-25 میں متعارف کروایا گیا تھا اور جس کے باعث اپ گریڈیشن کے منصوبے غیر عملی ہو گئے ہیں۔وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے دو دن قبل دی نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ چونکہ آئی ایم ایف کا جواب وقت پر موصول نہیں ہوا۔

ملک بھر سے سے مزید