• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی گردشی قرضہ ختم کرنے کیلئے صارفین 6 سال تک سرچارج ادا کرینگے

اسلام آباد(خالد مصطفیٰ )بجلی گردشی قرضہ ختم کرنے کیلئے صارفین کواگلے 6سال تک فی یونٹ 3.23روپے سرچارج ادا کرنا ہوگا۔ سرچارج پرانی شرح پر برقرارہےصارفین پر کوئی نیا بوجھ نہیں پڑے گا لیکن 1275ارب قرض ادائیگی کیلئےاس کی مدت بڑھا کر 6سال کر دی گئی۔یہ رقم بینک بجلی بل ادائیگی کے وقت براہ راست وصول کرینگے ، سمری منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کو بھیج دی گئی۔بجلی کے شعبے کے گردشی قرض کو ایک بار اور ہمیشہ کے لیے ختم کرنے 18 کمرشل بینکوں سے حاصل کیے گئے 1275 ارب روپے کے قرض کو اتارنے کے لیے صارفین کو اگلے 6 سال تک فی یونٹ 3.23 روپے کا طویل المدتی ڈیٹ سروس سرچارج ادا کرنا ہوگا۔ یہ بات پاور ڈویژن کے ایک سینئر عہدیدار نے بتائی جو بینکوں کے ساتھ قرض کے حوالے سے ہونے والی بات چیت کا حصہ بھی تھے۔
ملک بھر سے سے مزید