• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں ہائی رائز اپارٹمنٹس تعمیر کیلئے اربن ری جنریشن پلان تیار کرنے کا حکم

اسلام آباد( نیوز رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ممبر پلاننگ، ممبر فنانس، ڈی جی پلاننگ، ڈی جی بلڈنگ کنٹرول، ڈی جی اسپیشل پراجیکٹس، ڈی جی لاء، ڈی جی اسلام آباد واٹر، ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں اربن ری جنریشن پلان اور اس کے تحت شہریوں کو جدید رہائشی سہولیات کی فراہمی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ شہریوں کی رہائشی ضروریات کو پورا کرنا ادارے کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ جس کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ۔چیرمین سی ڈی اے نے پلاننگ ونگ کو اس سلسلہ میں مناسب منصوبہ بندی کرنے کی ہدایت کی۔

ملک بھر سے سے مزید