• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سول سروسز اکیڈمی کا بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے CSS تربیتی پروگرام کا آغاز

لاہور (رپورٹ : آصف محمود بٹ ) پاکستان سول سروسز اکیڈمی (CSA) نے بلوچستان کے گریجویٹس کے لیے سی ایس ایس آؤٹ ریچ اور تیاری پروگرام کے آغاز کر دیا ہے،یہ پروگرام قومی یکجہتی کے فروغ اور سول سروس میں علاقائی نمائندگی بڑھانے کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ یہ پروگرام پاکستان سول سروسز اکیڈمی ( سی ایس اے )کے کیپیسٹی بلڈنگ ونگ نے تیار کیا ہے جس کی نگرانی ڈائریکٹر جنرل فرحان عزیز خواجہ کر رہے ہیں۔ اس منصوبے کی تشکیل میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سول سروسز آف پاکستان 51ویں اور 52ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے منتخب پروبیشنری افسران نے مشاورتی کردار ادا کیا ہے۔ سی ایس اے کے مطابق اس پروگرام کا بنیادی ہدف بلوچستان کے ہونہار طلبہ کو وہ مواقع فراہم کرنا ہے جو انہیں دیگر بڑے شہروں کے طلبہ کی طرح دستیاب نہیں ہوتے، تاکہ وہ قومی سطح پر بیوروکریسی میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔

ملک بھر سے سے مزید