کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی واٹر کارپوریشن نے کہا ہے کہ آئندہ پانی و سیوریج کے کام ٹاؤن و یونین کمیٹیز کے چیئرمینز کو اعتماد میں لیکر کئے جائینگے۔ اپوزیشن لیڈر کے ایم سی ونائب امیر جماعت اسلامی کراچی سیف الدین ایڈووکیٹ کی قیادت میں وفدنے سی او او واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن اسد اللہ خان و دیگر افسران سے تفصیلی ملاقات کی۔ ملاقات میں کراچی سینٹرل، کورنگی، نیو کراچی، جنوبی و چنیسر ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں پانی کی بندش اور سیوریج کی صورتحال اور مسائل پر تفصیل سے بات چیت ہوئی۔ اپوزیشن لیڈر سیف الدین ایڈوکیٹ نے کہا کہ پانی کی غیر منصفانہ تقسیم اور عملے کی کرپشن کو فی الفور ختم کیا جائے۔