راولپنڈی(راحت منیر) ماہرین صحت نے وفاقی بجٹ2025-26میں مضر صحت مصنوعات کو نظر انداز کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ روزانہ سینکڑوں اموات کا باعث بننے والے غیر صحت بخش، الٹرا پروسیسڈ مصنوعات پر ٹیکس عائد کئے جائیں تاکہ عوام کی صحت کی حفاظت ممکن ہو اور حکومت کو ریونیو بھی مل سکے پاکستان میں ہیلتھ ایمرجنسی جیسی صورت حال ، ایندھن پر لیوی عائد کرنے سےعوام پر بوجھ پڑے گا ۔ غیر صحت بخش الٹرا پروسیسڈ مصنوعات کی بجائےبنیادی ضرورت ایندھن پر لیوی عائد کرنے سےعوام پر بوجھ پڑے گا، پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن زیر اہتمام کانفرنس سے ہارٹ فائل، پاکستان کڈنی پیشنٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن، سینٹر فار پیس اینڈ ڈویلپمنٹ انیشی ایٹوز ، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ،پاکستان یوتھ چینج ایڈووکیٹس اور دیگرتنظیموں کےماہرین نے خظاب کیا۔ پناہ کے جنرل سیکریٹری ثناء اللہ گھمن نے کہا کہ الٹرا پروسیسڈ مصنوعات، جن میں میٹھے مشروبات اور پیک شدہ جنک فوڈ شامل ہیں۔ان سے ہونے والی اموات کل اموات کا ساٹھ فیصد ہیں۔