• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موجودہ وفاقی بجٹ تعلیم دشمن فپواسا نے اعلامیہ جاری کر دیا

کراچی( اسٹاف رپورٹر) فپواسا (فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشنز) کے صدر پروفیسر مظہر اقبال، نائب صدر پروفیسر اختیار علی گھمرو، اور جنرل سیکرٹری جناب فرید اچکزئی کی جانب سے جاری کردہ مشترکہ بیان میں وفاقی بجٹ 2025-26 کو سختی سے مسترد کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے اعلیٰ تعلیمی کمیشن (ایچ ای سی) کے ری کرنگ گرانٹ کو 65 ارب روپے پر منجمد رکھنے پر گہری تشویش کا اظہار کیا، جو کہ 2018 سے اب تک تبدیل نہیں ہوا، اور ساتھ ہی ٹینیور ٹریک سسٹم (ٹی ٹی ایس) کے فیکلٹی ممبران کی تنخواہوں میں 2021 کے بعد کسی قسم کے اضافے نہ ہونے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔فپواسا کی قیادت نے واضح کیا کہ موجودہ بجٹ میں ایچ ای سی کے لیے مختص کی گئی رقم اعلیٰ تعلیم کے شعبے کی تیزی سے بڑھتی ہوئی مالی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بالکل ناکافی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید