• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

FBR؛ 3 ماہ کےدوران 112ارب روپے کی ریکوری، بڑی پیش رفت

اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی وزیرِ قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی زیر صدارت ایف بی آر ریویو کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایف بی آر کی جاری قانونی کارروائیوں اور مقدمات کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ دوران اجلاس وزیر اعظم پاکستان کی ہدایات کے مطابق ترجیحی بنیادوں پر کئے گئے فیصلوں کی پیشرفت رپورٹ پیش کی گئی۔ وفاقی وزیر قانون نے ایف بی آر اور متعلقہ قانونی ٹیم کو آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کیں تاکہ ریونیو سے متعلق مقدمات کو مؤثر انداز میں منطقی انجام تک پہنچایا جا سکے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اٹارنی جنرل آفس ایف بی آر کے لیگل وِنگ کو مسلسل قانونی معاونت فراہم کر رہا ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید