• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکس ہدف کے حصول کیلئے 30 جون تک ایکسائز عملہ کی چھٹیاں بند

اسلام آباد (ساجد چوہدری ) پنجاب بھر میں ٹیکس ہدف کے حصول کو یقین بنانے کیلئے 30 جون تک تمام محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے عملہ کی چھٹیاں بند کردی گئی ہیں، عوامی مفاد اور ان کی سہولت کیلئے اتوار کو بھی تمام فیلڈ فارمیشنز کھلی رہیں گی ،ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ہونے والی ڈائریکٹرز کانفرنس میں ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے یہ ہدایت کی ہے کہ صبح اور شام کے اوقات میں موسم بہتر ہوتا ھےلہٰذا تمام ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسران ،انسپکٹرز اور باقی عملہ اس مہینہ کے باقی دنوں میں ریکوری کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کریں۔
ملک بھر سے سے مزید