• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد( نیوز رپورٹر)فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد حجاج کی وطن واپسی کا آپریشن شروع ہوگیا ۔ قومی ایئر لائن کی پہلی پرواز 307حاجیوں کو لے کر وطن واپس پہنچ گئی ۔ منگل اور بدھ کی درمیانی شب قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے۔ 732 حجاج کرام کو لے کر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچی ہوائی اڈے پر وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور وزارت مذہبی امور کے اعلیٰ افسران نے حجاج کرام کا استقبال کیا۔ حج پرواز منگل اور بدھ کی درمیانی شب 3 بج کر 12 منٹ پر اسلام آباد پہنچی۔وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری ، وزارت مذہبی امور کے ایڈیشنل ڈائریکٹر اور ڈائریکٹر حج بھی اس موقع پر موجود تھے۔
ملک بھر سے سے مزید