• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پوسٹ بجٹ کانفرنس ، صحافیوں کا واک آؤٹ ،عطا تارڑنے بائیکاٹ ختم کروایا

اسلام آباد( تنویر ہاشمی )وزیر خزانہ اورنگزیب کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں صحافیوں نے تکنیکی بریفنگ نہ دینے پر احتجاجاً واک آؤٹ کیااور پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کر دیا ، عطا اللہ تارڈ نے بائیکاٹ ختم کروایا ,فیڈرل بورڈ آف ریونیوکی طرف سے وفاقی بجٹ کے موقع پر فنانس بل کے بارے میں ٹیکنیکل بریفنگ کی کئی دہائیوں سے قائم روایت کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فنانس بل 2025-26 سے متعلق تکنیکی بریفنگ نہ دینے کے خلاف صحافیوں نے احتجاج کرتے ہوئے بدھ کو وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کردیا۔وزیر خزانہ نے سیکریٹری خزانہ سمیت دیگر متعلقہ حکام کو صحافیوں کو منانے کا ٹاسک دے کر بھیجا مگر وہ ناکام رہے اور صحافیوں کے شدید احتجاج کے باعث معاملہ سنگین ہوگیا۔
ملک بھر سے سے مزید