• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شام میں خواتین کیلئے ساحلوں پر باحجاب لباس لازم قرار

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

شام میں نئے ڈریس کوڈ کا اعلان کردیا گیا، خواتین کےلیے ساحلوں پر باحجاب لباس لازم قرار دے دیا گیا۔

شام کی عبوری حکومت نے ملک بھر کے ساحلوں پر خواتین کےلیے مکمل باحجاب تیراکی کے لباس برقینی کو لازمی قرار دے دیا ہے، یہ اقدام سیاحتی وزارت نے عوامی مفاد اور سماجی حساسیت کے پیشِ نظر کیا ہے۔

سیاحت کے وزیر مازن السلحانی کی جانب سے جاری کردہ ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ عوامی ساحلوں اور سوئمنگ پولز پر آنے والے تمام افراد، خواہ مقامی ہوں یا سیاح کو ایسے لباس کا انتخاب کرنا ہوگا جو عوامی ذوق اور معاشرتی روایات سے مطابقت رکھتا ہو۔

خواتین کو ساحل اور دیگر مقامات کے درمیان آتے جاتے وقت ڈھیلا ڈھالا عبایا یا چادر پہننا لازم ہوگا، مردوں کے عوامی مقامات پر نیم برہنہ رہنے پر پابندی ہوگی، قمیض پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے، فور یا فائیو اسٹار ہوٹلز اور نجی کلبز میں مغربی لباس کی مشروط اجازت ہوگی۔

وزارت کے مطابق ان ہدایات پر عمل درآمد کی نگرانی لائف گارڈز اور ساحلی نگران عملہ کرے گا تاہم، ہدایات کی خلاف ورزی پر سزا سے متعلق کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید