• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گاڑی، 16موٹر سائیکل چوری، 3چھین لئے گئے،گھروں سے لاکھوں کے زیورات غائب

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں ایک ٹریکٹر،15موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،32 موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے ہاتھ دھوبیٹھے۔ اسلام آباد میں بھی 10وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاؤہ ایک کار ،5موٹرسائیکل اڑا لئے گئے جبکہ دو موبائل فونز اور نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی۔ دو گھروں کے تالے ٹوٹ گئے۔تھانہ سیکرٹریٹ اور تھانہ ترنول کے علاقوں میں دو افراد سے اسلحہ کی نوک پر موبائل فونز اور نقدی چھینی گئی ۔ تھانہ ویسٹریج ،تھانہ ٹیکسلا، تھانہ صدرواہ کے علاقوں میں گن پوائنٹ پر 4 موٹر سائیکل، تین موبائل چھین لئے گئے۔ ٹرانسفارمر چوک میں ملک ماجد کےگھرکے تالے توڑ کر 2لاکھ روپے،جوڑیاں میں شعیب ناصر محمود کی فیکٹری سے 66لاکھ روپے کاسامان چوری کرلیاگیا۔
اسلام آباد سے مزید