• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کمیونٹی اساتذہ کا احتجاج جاری

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان کمیونٹی اساتذہ کا اپنی مستقلی کیلئے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ جاری ، مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کیمپ کا دورہ کرکے اساتذہ سے اظہار یکجہتی کیا ۔ بلوچستان کمیونٹی اساتذہ کے کے رہنماوں نے کہا بلوچستان کمیونٹی اساتذہ 18 سال سے قلیل تنخواہوں میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں لیکن کمیونٹی اساتذہ کا نہ کوئی سروس اسٹرکچر ہے اور نہ ہی کوئی پالیسی بنائی گئی ہے ، بلوچستان اسمبلی نے کمیونٹی اساتذہ کی مستقلی کی قرارداد بھی منظور کی تھی لیکن اب تک اس قرارداد پرعملدرآمد نہیں ہوا ۔ انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان و دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ کمیونٹی اساتذہ کے مطالبات پر عملدرآمد کرکے تعلیم دوستی کا ثبوت دیں۔
کوئٹہ سے مزید