• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہراہِ ذوالفقار بھٹو پر لکڑیاں اور دیگر رکاوٹیں ڈال کر شہریوں سے ڈکیتی کی کوشش

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شاہراہِ ذوالفقار علی بھٹو پر رات گئے لکڑیاں اور دیگر رکاوٹیں ڈال کر کار سوار شہریوں سے ڈکیتی کی کوشش ، شہریوں نے اپنے لائسنس یافتہ پستول سے فائرنگ کردی جس کے باعث ملزمان فرار ہو گئے ، تفصیلات کے مطابق شہرمیں حال ہی میں تعمیر ہونے والی شاہراہِ ذوالفقار علی بھٹو پر ڈکیتیاں بڑھنے لگیں واردات سے بال بال بچنے والے شہری کا ویڈیو بیان سامنے آگیا۔ شہری کا کہنا ہے کہ کچھ نامعلوم مسلح افراد نے سڑک پر لکڑیاں اور دیگر رکاوٹیں ڈال کر ڈکیتی کی کوشش کی۔ میں نے اپنے لائسنس یافتہ اسلحے سے دفاع کرتے ہوئے واردات کو ناکام بنایا، مسلح ملزمان موقع سے فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔ شہری کا مزید کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر رات کے اوقات میں سڑک پر لکڑیاں اور دیگر رکاوٹیں رکھ کر گاڑیوں کو زبردستی روک لیتے ہیں۔گاڑی رُکتے ہی مسلح ملزمان اچانک نمودارہو کر شہریوں سے موبائل فونز،نقدی اوردیگرسامان لوٹ کر فرار ہو جاتے ہیں۔رات گئے شاہراہ بھٹو پر رکاوٹیں لگا کر شہریوں سے لوٹ مار کی کوشش کے واقعے کے کئی گھنٹوں بعد پولیس کوہوش آگیا ضلع ملیر پولیس کی بھاری نفری متاثرہ مقام پر پہنچ گئی، ملیر پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شہری سے رابطے کی کوشش کرہے ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید