• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ آئی ایم ایف کا دیا ہوا کاغذ لگ رہا ہے، علامہ باقر عباس زیدی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی صدر علامہ باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ حالیہ بجٹ اعداد وشمارکےہیر پھیر کے سوا کچھ نہیں.،بجٹ 2025-26 آئی ایم ایف کا دیا ہوا کاغذ لگ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کا بجٹ اس کے عوام کی معاشی ترقی کا ضامن سمجھا جاتا ہے لیکن ہمارے ہاں بجٹ کا لفظ عوام کو پہنچائی جانے والی اذیت کا مترادف بن چکا ہے موجودہ بجٹ میں مستقبل کی ملکی معاشی پالیسیوں کو بھی مد نظر نہیں رکھا گیا ہے۔