کراچی(اسٹاف رپورٹر)ٹریفک پولیس نے ہیوی وہیکل ڈرائیورز کے ڈوپ ٹیسٹ کرنا شروع کردئے ،شیرشاہ روڈ پر ٹریفک پولیس کی اضافی نفری تعینات کرکے گاڑیوں کے کاغذات، ڈرائیونگ لائسنس اور ساتھ ہی ڈرائیورز کے خون کے نمونے جمع کیے گئے ،تفصیلات کے مطابق کراچی ٹریفک پولیس تاریخ میں پہلی مرتبہ ہیوی گاڑیوں کے ڈرائیورز کا ڈوپ ٹیسٹ شروع کردئے گئے ،ٹریفک پولیس نےڈوپ ٹیسٹ کے لیے میڈیکل لیبارٹری کا عملہ بھی اپنے ساتھ کھڑا کیا،شیر شاہ روڈ پر ٹریفک پولیس کی اضافی نفری تعینات کرکے گاڑیوں کے کاغذات، ڈرائیونگ لائسنس اور ساتھ ہی ڈرائیورز کے خون کے نمونے جمع کیے گئے ۔