ملتان (سٹاف رپورٹر) ہائی کورٹ ملتان بینچ کے ججز جسٹس احمد ندیم ارشد اور جسٹس محمد جاوید اقبال وینس پر مشتمل ڈویژن بینچ نے گزشتہ روز وائس چانسلر میاں نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان اشتیاق احمد رجوانہ کی حکومت پنجاب کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت کی، اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل بشیر احمد بزدار نے فاضل بینچ کو آگاہ کیا کہ عدالت کے جاری کردہ حکم امتناع کی وجہ سے زرعی یونیورسٹی ملتان کے کل وقتی وائس چانسلر کا تقرر نہیں ہو سکا ہے اور پٹیشنر تاخیری حربے استعمال کر رہا ہے جس کی وجہ سے یونیورسٹی کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے اس پر فاضل بینچ نے سماعت17جون تک ملتوی کر دی۔