• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیفٹی سیل ٹیم کی جانب سے سیفٹی سیمینار اور پریڈ کا انعقاد

ملتان (سٹاف رپورٹر) سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو ملتان سرکل امجد نوازبھٹی کی ہدایت پر سیفٹی سیل کی ٹیم نے پاک گیٹ سب ڈویژن میں سیفٹی سیمینار و پریڈ کا انعقادکیا، ایڈیشنل ایکسین سیفٹی میپکو ملتان سرکل تاج محمود قمرکی نگرانی میں سیفٹی انسپکٹر سجاد قیصر بھٹہ نے لائن سٹاف کی قیمتی جانیں محفوظ بنانے کے لئے ٹی اینڈ پی/پی پی ای پریڈ کروائی، لائن سٹاف کو مکمل اور قابل استعمال حفاظتی سامان اور ٹولز اینڈ پلانٹس فراہم کئے گئے، اس کے ساتھ ساتھ سٹاف کو حفاظتی تدابیر سے متعلق ایک تفصیلی لیکچر بھی دیا گیا جس میں ایس ڈی اوپاک گیٹ سب ڈویژن اور لائن سپرنٹنڈنٹ بھی موجود تھے۔
ملتان سے مزید