ملتان (سٹاف رپورٹر) چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہو گئے، تفصیلات کے مطابق تھانہ گلگشت کے علاقہ سے نامعلوم افراد ضیا کی سولر پینل کی دکان سے سامان چوری کرکے لے گئے، تھانہ بی زیڈ کے علاقہ سے نامعلوم افراد اجمل اور اس کی اہلیہ سے نقدی چھین کر فرار ہوگئے ، اسی تھانے کی حدود سے رضوان کے گھر کا صفایا ہوگیا، تھانہ قادر پورراں کے علاقہ میں خالد کے گھر سے ملزمان گندم لوٹ کر لے گئے، تھانہ نیو ملتان کے علاقے میں نامعلوم افراد سلمان سے موبائل فون چھین کرلے گئے، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقہ میں نامعلوم افراد علمدار کے دو موبائل فون چوری کرکے لے گئے، تھانہ حرم گیٹ کے علاقہ میں اسامہ جب کہ تھانہ پاک گیٹ کے علاقہ سے شفیق کا موبائل فون چھین لیا گیا، تھانہ کینٹ کے علاقہ سے عثمان کا موبائل فون چوری ہوگیا جب کہ ابراہیم کے گھر سے گھریلو سامان چوری ہوگیا، تھانہ جلیل آباد کے علاقہ سے ریاض، دائم اور فاطمہ بی بی کے موبائل فون چوری ہوگئے، تھانہ چہلیک کے علاقہ سے نامعلوم شخص شجاع سے نقدی لوٹ کر فرار ہوگیا، تھانہ قطب پور کے علاقہ سے نامعلوم افراد مظاہر کے گھر سے لیپ ٹاپ اور سونا لوٹ کر فرار ہوگئے، تھانہ شاہ شمس کے علاقہ سے طارق اور عمران کے موبائل فون چوری ہوگئے، تھانہ ممتاز آباد کے علاقہ سے عمیر کا موبائل فون چوری ہوگیا جب کہ نامعلوم افراد طارق کے گھر سے سامان چوری کرکے لے گئے، تھانہ صدر جلالپور کے علاقہ سے عابد کے جانور چوری ہوگئے جب کہ مخدوم رشید کے علاقہ سے مرتضیٰ کی بکری چوری ہو گئی۔