• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثانیہ زہرہ قتل کیس کی سماعت 17 جون سے ہوگی

ملتان (سٹاف رپورٹر) ثانیہ زہر ہ قتل کیس کا چالان ایڈیشنل سیشن جج سیف اللہ ہنجرا کی عدالت میں بھجوا دیا گیا ہے جس کی سماعت17جون سے ہوگی ،مدعی اسد عباس شاہ کے وکیل میاں رضوان ستار شیخ نے بتایا کہ پولیس نے اس کیس میں تین ملزموں جیون شاہ،مدیحہ اور کنول زہرہ کو بے گناہ قرار دے دیا ہے جب کہ علی رضا علی حیدر اور عذرا بی بی کو گنہگار قرار دیا ہے، یاد رہے کہ تھانہ نیو ملتان میں چھ ملزمان کے خلاف ثانیہ زہرہ کو تشدد کر کے قتل کرنے اور بعد میں خودکشی کا ڈھونگ رچانے پر زیر دفعہ 302 148 149 مقدمہ درج ہوا تھا ۔
ملتان سے مزید