• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میلاد فاؤنڈیشن پاکستان کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس

ملتان(سٹاف رپورٹر )میلاد فائونڈیشن پاکستا ن کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس صدر زاہد بلال قریشی کی صدارت میں ڈاکٹر اشرف قریشی ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ میں ہوا ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے زاہد بلال قریشی نے کہا کہ میلاد منانا ہمارے ایمان کا بنیادی جزو ہے اور میلاد منانے والوں کی خدمت کرنا ہمارے لیے عین سعادت ہے، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ میلاد فائونڈیشن پاکستان کے زیراہتمام یوم آزادی کے موقع پر پاکستان زندہ باد ریلی اور ربیع الاول میں عید میلاد النبی ﷺ کے تمام پروگرامز حسب معمول کئے جائینگے، انتظامات کے لئے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں، اجلاس میں جنرل سیکرٹری ڈاکٹر اشرف علی قریشی ایڈووکیٹ، چیئرمین ڈاکٹر عمران مصطفیٰ کھوکھر، سربراہ شوریٰ حاجی اقبال عادل قادری، وائس چیئرمین ملک عامر وینس، محمد تسلیم قریشی، ڈپٹی سیکرٹری صاحبزادہ ریاض نظامی سمیت دیگر نے شرکت کی۔ 
ملتان سے مزید