ملتان (خصوصی رپورٹر ) ہائرا یجوکیشن ڈیپار ٹمنٹ نے زکریا یونیورسٹی کے شعبہ فارمیسی کے دو اساتذہ کے خلاف کرپشن اور مس کنڈکٹ کے الزامات اور کیسز کی دو دن میں مکمل رپورٹ طلب کرلی،تفصیل کےمطابق ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے وائس چانسلر کو مراسلہ ارسال کیا ہے کہ 28جنوری کو مراسلہ ارسال کیا گیا تھا کہ شعبہ فارمیسی کے دو اساتذہ پروفیسرڈاکٹر ثمینہ افضل اور ڈاکٹر سہیل ارشد کے خلاف مختلف فورمز پر درخواستیں دی گئیں ہیں اور اینٹی کرپشن بھی انکوائری کررہا ہے، اس لیے اس بارے تفصیل ارسال کی جائیں مگر یونیورسٹی انتظامیہ نے اس بارے کوئی جواب یا رپورٹ ارسال نہیں اب ایک بار پھر دونوں اساتذہ بارے میں درخواستیں دی گئیں ہیں اس لئے ان کی مکمل رپوٹ لیگل رائے کے ساتھ دو روز کے اندر ارسال کی جائے اس مراسلے کو ترجیحی طور پردیکھا جائے۔