ملتان (سٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب کے گرین وژن کے تحت ملتان میں پارکوں کو سرسبز، خوبصورت اور عوام دوست بنانے کے لیے جاری مہم میں تیزی آ گئی ہے۔ ڈویژنل انتظامیہ اور پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) ملتان اس مقصد کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہیں۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے عام خاص باغ کا دورہ کیا جہاں جاری تزئین و آرائش اور تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے کریم بخش بھی ان کے ہمراہ تھے۔