اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) راولپنڈی اور اسلام آ باد کے شہری خبردار ہوجائیں کہ راول ڈیم کے سپل ویز آج 31جولائی جمعرات کی صبح 6 بجے پھرکھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تر جمان این ڈی ایم اے کے مطا بق راول ڈیم کا لیول بدھ کی شام چھ بجے 1750اعشاریہ 40 فٹ پر پہنچ گیا جس کی وجہ سے سپل ویز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔