کراچی (اسٹاف رپورٹر )فیڈرل بی ایریا میں دو بچوں کی ماں نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق جوہر آباد تھانے کی حدود فیڈرل بی ایریا بلاک 7کریم پلازہ فیز تھری فلیٹ سے ایک خاتون کی پھندا لگی لاش ملی جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ۔پولیس کے مطابق متوفیہ کی شناخت 37سالہ سائرہ سحر زوجہ سیف اللہ کے نام سے ہوئی ۔ پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں واقعہ خودکشی معلوم ہواہے ۔ متوفیہ دو بچوں کی ماں ہے جبکہ اس کا شوہر نجی ٹیکسٹائل میں ملازمت کرتا ہے ۔ متوفیہ کی ایک کزن نے کچھ روز قبل خودکشی کی تھی جس کی وجہ سے وہ کافی پریشان تھی۔