• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معرکہ حق جشن آزادی تقریبات کا آغاز اسکارف ڈے منا کر کیا جائے گا، سید اختر میر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام معرکہ حق جشن آزادی تقریبات کا آغاز جمعہ یکم اگست کو اسکاؤٹ آڈیٹوریم میں’’اسکارف ڈے‘‘ منا کر کیا جائےگا جس کے مہمان خصوصی سندھ ہائی کورٹ کے قائم مقائم چیف جسٹس ظفر احمد راجپوت ہوں گے۔ یہ بات سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے صوبائی سیکریٹری سید اختر میر نے ایک اجلاس میں بتائی۔ انہوں نے کہا کہ یکم تا 14اگست تک تمام ضلعی ایسوی ایشنز اور ڈویژنل اسکاؤٹس ہیڈ کوارٹرز پر افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے معرکہ حق جشن آزادی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا ۔

ملک بھر سے سے مزید