راولپنڈی (نمائندہ جنگ)اسپتال میں زیرعلاج اڈیالہ جیل کے 2اسیر دم توڑگئے ، بے نظیر بھٹو ہسپتال میں ایک ماہ سے زیر علاج حوالاتی 26سالہ محمدالیاس سکنہ شنکیاری بدھ کو انتقال کرگیا، جب کہ ہولی فیملی ہسپتال میں بھی زیرعلاج اڈیالہ جیل کا ایک اسیر بدھ کی رات دم توڑگیا۔