کراچی(نیوز ڈیسک) یونیورسٹی کے پینشن فنڈز میں 67 کروڑ روپے سے زائد موجود ہیں لیکن وائس چانسلر ریٹائرڈ اساتذہ اور ملازمین کے بقایاجات ادا نہیں کر رہے۔ وفاقی اردو یونیورسٹی کی ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر شاہین اختر قادری، جو شعبہ نفسیات سے وابستہ رہیں، گردوں اور پھیپھڑوں کی پیچیدہ بیماری میں مبتلا ہوکر ایک نجی اسپتال میں منتقل ہوگئیں۔ ان کی حالت انتہائی تشویشناک ہے، اور وہ آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔ریٹائرڈ اساتذہ و ملازمین کی تنظیم کے کنوینر ڈاکٹر توصیف احمد خان نے وفاقی وزیر تعلیم اور یونیورسٹی کے پرو چانسلر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر پیشن فنڈ میں موجود 67 کروڑ روپے کی رقم میں سے پروفیسر شاہین اختر اور دیگر اساتذہ کے واجبات فوری طور پر جاری کرنے کے احکامات جاری کریں۔