کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے صدر محمد جاوید بلوانی نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے پالیسی ریٹ کو 11 فیصد کی بلند سطح پر برقرار رکھنے کے فیصلے کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک نے معیشت بحالی کی امیدوں کو ٹھیس پہنچائی ہے ،تاجر برادری یہ توقع کر رہی تھی کہ شرح سود میں کمی کرکے اسے سنگل ڈیجٹ میں لایا جائیگا مگر ایسا نہیں کیا گیا۔بدھ کو جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں افراط زر کی شرح میں نمایاں حد تک کمی آئی ہے اس کے باوجود شرح سود کو 11 فیصد پر برقرار رکھنے کی کوئی معقول وجہ نہیں بنتی۔