کراچی( اسٹاف رپورٹر )پاپوش نگر تھانے میں قید ملزم پولیس اہلکار کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا،پولیس مقابلوں میں شہری اور پولیس اہلکار زخمی ہو گیا،پانچ زخمیوں سمیت 8ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاپوش نگر تھانے کے پیچھے پولیس کی فائرنگ سے مبینہ ملزم ہلاک ہو گیا۔ پولیس کی فائرنگ سے مرنے والے ملزم کی شناخت عباس کے نام سے ہوئی ہے۔