لاہور (آن لائن) ہائی کورٹ نے بیرون ملک موجود یا جان کے خطرے کے باعث عدالت میں پیش نہ ہو سکنے والے سائلین کیلئے بڑی سہولت فراہم کر دی ہے۔ ہائی کورٹ کی ہدایت پر تمام سیشن ججوں کو عدالتوں کے اندر اور باہر ویڈیو لنک کیلئے ایل سی ڈیز نصب کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ ان ایل سی ڈیز کی چوڑائی 14 انچ اور لمبائی 20 انچ ہو گی، جن پر عدالت کے اندر کی کارروائی اردو میں جبکہ عدالت سے باہر انگلش میں دیکھی جا سکے گی۔ عدالتوں کے باہر ویڈیو لنک کیلئے مخصوص فارم آویزاں کیے جائینگے، جہاں سے وکلاء یا سائلین فارم حاصل کر کے متعلقہ جج کو درخواست دینگے کہ وہ بیان یا شہادت ویڈیو لنک کے ذریعے ریکارڈ کروانا چاہتے ہیں۔