کراچی (اسد ابن حسن)کال سینٹرز کے لیے قوانین کی تیاری اور ان پر سختی سے عمل درامد کرنے کا فیصلہ، غیر قانونی کال سینٹرز جو ائی ٹی سافٹ ویئر کی اڑ میں غیر قانونی فراڈ کرنے میں ملوث ہے ان کے خلاف بھرپور کاروائیوں کے لیے سب قوانین تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان قوانین پر بھرپور انداز میں عمل درامد بھی کرایا جائے گا۔ اس وقت پیر قانونی کال سینٹرز پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کا لائسنس حاصل کر کے دوسرے غیر قانونی دھندوں میں ملوث ہیں۔