• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈائریکٹر جنرل ای پی اے فرزانہ الطاف کی معطلی میں60 دن کی توسیع

اسلام آباد (ساجد چوہدری )پاکستان انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (پاک ای پی اے)کی ڈائریکٹر جنرل فرزانہ الطاف شاہ کی عہدے سے معطلی کی میعاد مزید 60دن بڑھا دی گئی ، ان کی پہلی معطلی کی مدت 25جولائی کو مکمل ہو گئی تھی جبکہ نئی معطلی کی مدت میعاد 26جولائی 2025سے شروع ہو گی ، مجاز اتھارٹی وفاقی سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی نے فرزانہ الطاف شاہ کی معطلی کی مدت میں میعاد بڑھانے کی منظوری دی ، جوائنٹ سیکرٹری (ایڈمن)شہباز مصطفیٰ کے دستخطوں سے معطلی کی میعاد میں60 دن کی توسیع کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ۔
ملک بھر سے سے مزید