اسلام آباد ( طاہر خلیل ) چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی نے جنیوا میں عالمی سپیکرز کانفرنس کے موقع پرقطر اور نیپال کے پارلیمانی سربراہوں سے ملاقاتیں کیں ، انہوں نے کہا کہ عالمی چیلنجز سے نمٹنے کیلئےپارلیمانی فورمز استعمال کئے جائیں،چیئرمین سینیٹ اور ریاست قطر کی شوریٰ کونسل کے سپیکرحسن الغنیم کے درمیان جنیوا میں دو طرفہ ملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور قطر کے درمیان تاریخی، برادرانہ اور گہرے تعلقات کا اعادہ کیا جو باہمی احترام، مشترکہ اقدار، امن اور ترقی کیلئے یکساں وژن پر مبنی ہیں،فریقین نے باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔