• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی حکومت نے اے پی سی ملتوی کرنے کی درخواست پر معذرت کرلی تھی

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک ) خیبرپختونخوا حکومت نے اپوزیشن جماعتوں کی شرکت سے انکار پر مقتدر حلقوں کی جانب سے آل پارٹیزکانفرنس چند روز کے لیے ملتوی کرنے کی درخواست پر معذرت کرلی تھی ۔مقتدرحلقوں نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو خصوصی پیغام بھیجا تھا تاہم وزیراعلی نے پارٹی دبائوکے باعث اے پی سی ملتوی کرنے سے انکار کیا۔دوسری جانب وزیر اعلی کا کہنا ہے کہ میرا صوبے اورعوام کیلئے اپنا موقف ہے۔ صوبے اورعوام کے حقوق کیلئے بزدلوں کا ساتھ دینے کا انتظار نہیں کرسکتا تھا۔امن وامان کی صورتحال سے متعلق اے پی سی 24جولائی کو وزیراعلی ٰکی زیر صدارت منعقد ہوئی تھی۔ جس میں اپوزیشن جماعتوں نے شرکت سے انکار کیا تھا۔ خیبر پختون خوا حکومت نے آل پارٹیزکانفرنس میں اپوزیشن جماعتوں کی شرکت سے انکار کے بعد مقتدرحلقوں نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو خصوصی پیغام بھیجا تھا۔ ذرائع کے مطابق مقتدر حلقوں نے صوبے کے اعلیٰ افسر کے ذریعے وزیراعلیٰ علی امین کو پیغام بھیجا۔ مقتدرحلقوں کی خواہش تھی کہ اے پی سی میں تمام سیاسی جماعتیں شرکت کریں۔ مقتدرحلقوں نے اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی میں شرکت کروانے کی یقین دہانی بھی کی تھی۔ اعلی افسر نے استدعا کی تھی کہ حکومت اے پی سی کو چند دن کیلئے ملتوی کرے تاکہ اپوزیشن سمیت تمام جماعتوں کی شرکت کے بعد دہشتگردی کےخلاف متفقہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور نے اے پی سی ملتوی کرنے سے معذرت کی تھی اوراعلی افسر کو جواب دیا تھا کہ پارٹی کا دبائو ہے۔ اے پی سی ملتوی نہیں کرسکتا۔
ملک بھر سے سے مزید